اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی پولیس نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ شمال مشرقی بغداد سے 57 کلومیٹر کے فاصلے پر بعقوبہ سٹی کے مختلف علاقوں میں داعش کے پچاس دہشت گرد مارے گئے۔ عراق کی فضائیہ نے شمال مشرقی بعقوبہ میں جلولا علاقے میں داعش کی چھاؤنی کو نشانہ بنایا جس میں سعدیہ علاقے کا خود ساختہ گورنر ابو الامین موصلی اپنے بیس ساتھيوں کے ساتھ ہلاک ہو گیا۔
سیکورٹی ذرائع نے بعقوبہ میں سعديہ اور جلولا کے دہی علاقوں پر دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا جس کے دوران 22 دہشت گرد مارے گئے۔ اسی طرح مقداديہ کی تحصیل میں رضاکاروں کی ایک چھاؤنی پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا جس میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔
دوسری طرف بغداد فوجی مہم کے کمانڈر نے بتایا ہے کہ فوج نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 188 بموں کو ناکارہ بنایا ہے۔ بغداد مہم کی كمانڈ کے بیان میں آیا ہے کہ فوج نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 188 بموں کو ناکارہ بنایا، دہشت گردوں کے نو ٹھکانوں کو تباہ کیا اور ان تین گھروں سے بموں کو صاف کیا جن میں دہشت گردوں نے بم نصب کر دیئے تھے فوج کو اسی طرح ان کارروائیوں میں بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولے بارود بھی ملے ہیں۔
.......
/169